ایمازون کا مال بردار طیارہ گرکر تباہ

ہیوسٹن: امریکا میں ایمازون کمپنی کے زیر استعمال مال بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہیوسٹن کے جارج بش انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے میامی کے لیے پرواز بھرنے والا پرائم ایئر کا مال بردار طیارےہبوئنگ 767 ہیوسٹن کے ایک دریا میں گر کر تباہ ہو گیا۔


مزید پڑھیں

پاک فضائیہ کا طیارہ مستونگ میں گر کر تباہ، پائلٹ شہید


پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا ہے جس میں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ تیسرے شخص کی بھی زندہ ملنے کی امید دم توڑ گئی ہے۔

طیارے کا بلیک باکس نہ ملنے کی وجہ سے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔


مزید پڑھیں

حویلیاں طیارہ حادثہ کیوں پیش آیا؟ دو سال بعد رپورٹ منظر عام پر


سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد جب طیارہ 6 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا، طیارے کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا جس پر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *