50 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر میں سنگاپور نے دلچسپی ظاہر کردی

کراچی: نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے سنگاپور نے آئندہ 5 برسوں میں 50 لاکھ سستے گھر بنانے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کو پیش کش کی ہے کہ وہ گھروں کی تعمیر میں اپنی مہارت دینے کو تیار ہے۔

یہ پیش کش  سنگاپور کے سفیر شمشیر زمان کی جانب سے کی گئی  ہے۔

فیڈریشن ہاؤس میں تاجر رہنماؤں سے خطاب میں شمشیر زمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کاروباری صورتحال انتہائی بہتر ہوئی ہے اور وفود کو انفراسٹرکچر سیکٹر، انفارمیشن ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور پورٹ منیجمنٹ میں سروس فراہم کرنی چاہیے۔


مزید پڑھیں

بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا، عمران خان


انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سنگاپور کا شہری منصوبہ بندی میں کافی تجربہ ہے، لہٰذا انکا ملک وزیر اعظم عمران خان کے 50 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر کے وعدے کی حمایت کرے گا۔

شمشیر زمان کا کہنا تھا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کی چھٹا بڑا ملک ہونے کی وجہ سے اقتصادی تعلقات کی دوطرفہ ترقی کے لیے زبردست صلاحیت فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنگاپور پاکستان کے لیے فنانسنگ، سروسز اور مہارت کے لیے ایک مرکز ہوسکتا ہے اور ملک میں بڑھتا ہوا استحکام اور پی ٹی آئی حکومت کی اقتصادی اصلاحات سے متعلق عزم سے وہاں موجود کمپنیز پرجوش ہیں۔

تقریب میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر دارو خان اچکزئی نے امید ظاہر کی کہ پاکستان- سنگاپور مفت تجارتی معاہدے پر بھی غور کیا جائے گا۔


مزید پڑھیں

امریکا پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار


انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں پاکستان دوسری بڑی معیشت ہے اور وہ سنگاپور کو زراعت کی مصنوعات برآمد کرتا ہے، اس وقت پاکستان کی سنگاپور کو برآمدات 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہے جبکہ درآمدات 86 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *