ہم نے بھارتی جارحیت کا جواب نہیں دیا، مادر وطن کے دفاع کا حق ادا کیا

اسلام آباد: دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا، بھارتی طیاروں کو اپنے دفاع میں  گرایا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا پریس ریلیز میں کہا گیا ہے ہے کہ ہم ابھی بھی چاہتے ہیں کہ امن کو ایک موقع دیا جائے، ہم نے جو طیارے گرائے وہ بھارتی جارحیت کے جواب میں نہیں گرائے، بلکہ ہم نے مادر وطن کے دفاع کا حق ادا کیا۔

ہم نے اپنی دفاعی صلاحیت کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان صورتحال کو بگاڑنا نہیں چاہتا، پاکستان کا مقصد ہرگز کشیدگی میں اضافہ نہیں، پاکستان فضائیہ کا مقصد دفاع کے حق کی صلاحیت کا اظہار کرنا تھا، جس میں انسانی جانوں کے تحفظ کا خیال رکھا گیا۔

واضح رہے کہ دفتر خارجہ کی پریس ریلیز بدھ کے روز پاکستان فضائیہ کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرنے والے بھارتی طیاروں کو مار گارئے جانے کے بعد کا پہلا آفیشل بیان ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *