گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال پر تشوش کا اظہار کرتے ہوئے کشیدگی ختم کرانے کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔


مزید پڑھیں

بھارت کو کرارا جواب ملنے کے بعد امریکا کا پاکستانی عسکری قیادت سے رابطہ


سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل نے آج صبح وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جب کہ بھارت سے بھی مختلف سطح پر رابطے کیے ہیں۔


مزید پڑھیں

گرفتار بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا


ترجمان کے مطابق پاک بھارت کشیدہ صورتحال کو انتہائی تشویش سے دیکھ رہے ہیں، دونوں ممالک خطے میں امن اور استحکام کے لیے ذمہ داریاں ادا کریں۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات پر زور دیا جارہا ہے تاہم پاکستان اور بھارت متفق ہوں تو ثالثی کے لیے تیار ہیں۔


مزید پڑھیں

پاکستان نے بھارت کو پھلا سرپرائز دے دیا، دو بھارتی لڑاکا طیارے مار گرادیے


 

یاد رہے کہ بھارتی طیاروں نے پیر اور منگل کی درمیانی شپ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر ایمونیشن گرا کر فرار ہوئے جس کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اگلے ہی روز پاک فضائیہ نے دو بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *