اراکین قومی اسمبلی کے بچے بھی نشے کی لت میں مبتلا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات میں انکشاف ہوا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں ارکان اسمبلی کے بچے نشہ کرتے ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی صلاح الدین ایوبی نے انکشاف کیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں قومی اسمبلی کے ممبران کے بچے نشہ کرتے ہیں۔


مزید پڑھیں

3 لڑکیوں سمیت آئس نشہ فروخت کرنے والے 6 افراد گرفتار


انکا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں خاموش دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔

ڈی جی اے این ایف نے چیئرمین کمیٹی کو بتایا کہ وزیر داخلہ شہریار آفریدی نے جو نشے کے عادی طلبا و طلبات کی تعداد بتائی، اس سے متفق نہیں، نشے کے عادی طلبا و طلبات کی تعداد 1.86 فیصد ہے تاہم منشیات کے عادی اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔


مزید پڑھیں

آئس نشہ کیا ہے؟ اور اس قدر خطرناک کیوں ہے؟


چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں منشیات کے اڈے ختم کرنا ہوں گے اور جو منشیات فروخت کر رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *