اب پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ سمارٹ فونز استعمال نہیں کرسکیں گے

لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری اسکولوں میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمے نے تمام متعلقہ حکام کو مراسلے میں ہدایت کی کہ سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کو سائیلنٹ موڈ میں بھی اسمارٹ فون ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔


مزید پڑھیں

آرمی چیف کے اعلیٰ سطح پر رابطے، کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا عزم


مراسلے کے مطابق اسکول کے ہیڈماسٹرز کو ہدایت کی گئی کہ کمروں، لیبارٹری اور اکیڈمک ایریا میں موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ اسکول آنے پر تمام اساتذہ  سے موبائل فونز جمع کرلیں اور چھٹی ہونے پر واپس کریں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ اسکولوں میں اساتذہ کے اسمارٹ فونز کے استعمال سے طلبا کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے اس لیے اسکولوں میں صرف ایسے موبائل استعمال کرنے کی اجازت ہوگی جس میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہو۔


مزید پڑھیں

اراکین قومی اسمبلی کے بچے بھی نشے کی لت میں مبتلا


مراسلے میں اسکول ہیڈماسٹرز کو اس حکم پر فوری عملدرآمد کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں اور طبی مراکز میں بھی اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *