بھارتی ایئر چیف پاکستان پر حملے کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام

بھارتی ایئر چیف مارشل بی ایس دھنوا لڑکھڑاتی زبان کے ساتھ پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت دینے میں تاحال ناکام ہی نظر آرہے ہیں۔

ایک ہفتے بعد اپنی میڈیا کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہونے والے بھارتی ایئر چیف مارشل غیر معمولی مدت کے بعد بھی کسی قسم کے شواہد اکھٹا کرنے میں ناکام رہے اور صحافیوں کے سوال پر آئیں بائیں شائیں کرنے لگے۔


مزید پڑھیں

آرمی چیف کے اعلیٰ سطح پر رابطے، کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا عزم


حالیہ نیوز بریفنگ کے دوران بھارتی ائیر چیف پاکستان میں فضائی حملے میں ہلاکتوں کے ثبوت اور مصدقہ تفصیلات بتانے میں ناکام رہے اور ’ہم ہدف کو نشانہ بناتے ہیں، ہلاکتوں کی درست تعداد بتانا ہمارا کام نہیں‘ کے جملے میں اپنی نالائقی چھپانے کی ناکام کوشش کرتے رہے۔

دوسری جانب بھارتی ایئرچیف اور 6 روز قبل سیکریٹری خارجہ وجے گھوکلے کے بیان میں تضاد بھی سامنے آگیا، ایئر چیف جن اعداد وشمار کو پیش کرنے سے گریزاں نظر آئے سیکریٹری خارجہ وہ بھڑکیں پہلے ہی مار چکے ہیں اور میڈیا کو امید تھی کہ ایئر چیف اپنے وزیر خارجہ کی بھڑک کو ٹھوس اعداد وشمار سے سہارا دیں گے۔


مزید پڑھیں

شکارپور میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف بڑی کارروائی صوبائی امیر ہلاک


پاکستان کی جانب سے رہا کیے گئے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بھارتی ایئر چیف نے اپنے ونگ کمانڈر پر زیر لب عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی نندن کے دوبارہ لڑاکا طیارہ اُڑانے کا انحصار اس کی فٹنس پر ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *