فروری میں مہنگائی کی شرح 8.21 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد : رواں مالی سال 2018-19 کے آٹھویں ماہ فروری 2019 کے دوران مہنگائی کی شرح 8.21 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ رواں مالی سال  کے ابتدائی آٹھ ماہ ( جولائی تا فروری 2018-19)کے دوران مہنگائی کی شرح اوسطا 6.46 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2019 کے مقابلے میں فروری 2019 میں افراط رز کی شرح میں 0.64 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


مزید پڑھیں

امریکی اخبار نے بھارت کی جنگی صلاحیت اور قابلیت کا بھانڈا پھوڑ دیا


جنوری 2019 کے مقابلے میں فروری 2019 کے دوران سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی قیمتوں میں 150 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ سبز مرچ 37 فیصد، انار 11 فیصد، چکن 4 فیصد، مچھلی 2 فیصد اور گندم ڈیڑھ فیصد مہنگی ہوئی۔

دوسری جانب سب سے زیادہ کمی ایل پی جی کی قیمتوں میں 13.46 فیصد ریکارڈ کی گئی، آلو 9 فیصد، گوبھی 6.50 فیصد، انڈے 4 فیصد جبکہ دالوں کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔


مزید پڑھیں

اب پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ سمارٹ فونز استعمال نہیں کرسکیں گے


جنوری 2018 کے مقابلے میں جنوری 2019 کے دوران سب سے زیادہ ٹماٹر کی قیمتوں میں 179 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ ادرک 16 فیصد، بیف، چائے اور چینی 14 فیصد، مٹن 13 فیصد، گڑ 11فیصد، گھی اور مچھلی 8 فیصد مہنگے ہوئے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *