دہشتگرد تنظیموں کے اثاثہ جات منجمند کرنے کے 2019 کے احکامات پر عملدرآمد شروع کردیا، دفتر خارجہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی فہرشت میں شامل دہشتگرد تنظیموں کے اثاثہ جات منجمند کرنے کے حکم پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔


مزید پڑھیں

اسکولز، مونیٹسریز، کالجز اور ٹیوشن سینٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ


ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں سلامتی کونسل احکامات پر عملدرآمد سلامتی کونسل ایکٹ 1948 کے تحت کیا جارہا ہے جس کے تحت دہشتگرد تنظیموں کے اثاثہ جات منجمند کرنے کے 2019 کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اعلامیہ جاری کرنے کا مقصد سلامتی کونسل کی پابندیوں پرعملدرآمد کا طریقہ کار طے کرنا ہے، یہ آرڈر افراد یا اداروں پر سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عملدرآمد کے لیے جاری کیا گیا ہے۔


مزید پڑھیں

امریکی اخبار نے بھارت کی جنگی صلاحیت اور قابلیت کا بھانڈا پھوڑ دیا


اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مطابق پابندیوں کے تحت حکومتوں کو افراد یا اداروں کے اثاثے منجمد کرنا ہوتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آرڈر 2019 کو سلامتی کونسل اور ایف اے ٹی ایف کے معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *