پاکستان کے ہاتھوں رسوائی کے بعد بھارت کو امریکا کی جانب سے بھی طمانچہ رسید

واشنگٹن: جنگی میدان میں پاکستان کے ہاتھوں رسوائی کے بعد بھارت کو امریکا کی جانب سے اقتصادی میدان میں بھی طمانچہ رسید ہوگیا ہے، امریکا نے بھارت کو دیے گئے ’’جنرلائزڈ سسٹم آف پری فرنسس‘‘ (جی ایس پی) کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

امریکا کی جانب سے جی ایس پی کا درجہ تجارتی ایکٹ 1974 کے تحت دیا جاتا ہے جس کا مقصد ترقی پذیر ممالک میں اقتصادی نمو میں بہتری لانا ہوتا ہے اور اس پروگرام پر یکم جنوری 1976 سے عمل کیا جارہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو دیے گئے جی ایس پی کا درجہ ختم کرنے سے متعلق فیصلے سے بذریعہ خط  امریکی کانگریس کو آگاہ کردیا ہے۔


مزید پڑھیں

فضائی محاذ کے بعد اب بھارت کو بحری محاذ پر بھی شکست کا سامنا


خط میں کہا گیا ہے کہ امریکا سے تجارتی مفاد لینے کے لیے بھارت یقین دہانیاں کرانے میں ناکام رہا جب کہ بھارت اپنی منڈیوں تک امریکا کو رسائی دینے کی یقین دہانیاں کرانے میں بھی ناکام رہا ہے۔

امریکی تجارتی نمائندگان آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور ترکی ترقی پذیر ممالک کے معیار سے باہر نکل چکے ہیں اس لیے وہ جی ایس پی پروگرام کے اہل نہیں اور اس سے مزید فوائد نہیں اٹھا سکتے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *