اماراتی شیخ کے ہاتھوں دنیا کی سب سے بڑی ایس یو وی کار تیار

ابوظبی: ویگن اور کار کے ملاپ والی گاڑیاں ’اسپورٹس یوٹیلیٹی وھیکل‘ یا (ایس یو وی) کہلاتی ہیں، ایسی گاڑیاں امریکہ اور یورپ میں بہت مقبول ہیں تاہم امارتی شیخ نے ٹرک اور جیپ کے ملاپ سے ایک عجیب و غریب ایس یو وی بنائی ہے جسے انہوں نے دنیا کی سب سے بڑی ایس یو وی قرار دیا ہے۔

دس پہیوں والی اس گاڑی کا نام ’ظبیان‘ رکھا گیا ہے، اس کی تیاری میں اوشکوش ایم 1075 فوجی ٹرک او رینگلر جیپ کو باہم ملایا گیا ہے۔

600 ہارس پاور کا 6 سیلنڈر کیٹرپلر انجن اس میں نصب ہے اور گاڑی کی کل لمبائی 10.8 میٹر اور وزن 24 ٹن ہے۔

اسے شیخ حمدان بن حمدان آل نہیان نے خصوصی طور پر بنایا ہے جو متحدہ عرب امارات میں عجیب و غریب اور مہنگی کاروں کی وجہ سے بہت مشہور ہیں۔

عظیم الجثہ ایس یو وی کو حال ہی میں شارجہ کے ایک شو میں پیش کیا گیا ہے لیکن اس کی قیمت نہیں بتائی گئی، البتہ کہا جارہا ہے کہ شیخ حمدان کے ذاتی گیراج میں یہ سب سے مہنگی گاڑی ہے۔

سوشل میڈیا پر بعض لوگوں نے اسے غیرضروری قرار دیا ہے اور کچھ نے اس کے اگلے حصے کو بدصورت قرار دیا ہے جب کہ بعض نے اس کے ایندھن کے اوسط کو خوفناک قرار دیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *